اوکاڑہ: ٹرالر نے 2 جڑواں بھائی کچل ڈالے، فیصل آبادکاروں میں تصادم‘ 3 جاں بحق

رینالہ خورد + اوکاڑہ + فیصل آباد (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار + نوائے وقت رپورٹ) اوکاڑہ نیشنل ہائی وے پر2 روڈ حادثات، دوجڑواں بھائیوں سمیت 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو1122 ذرائع کے مطابق چک نمبر11/1ALکے رہائشی دوجڑواں بھائی احمد اور حماد دودھ لانے کے لئے موٹرسائیکل پر سوار ہو کر نیشنل ہائی وے پر جا رہے تھے کہ اختر آباد کے قریب ایک تیز رفتار نے بے قابو ہوکر موٹر سائیکل سوار جڑواں بھائیوں کوکچل ڈالا جو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ایک ہی دن دنیا میں آنے والے ایک ہی دن دنیا سے چلے گئے۔ ٹرالر ڈرائیور اورعملہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ٹریفک کادوسرا حادثہ رینالہ خورد کے قریب نیشنل ہائی وے پر ہوا، رحمان کالونی اوکاڑہ کا رہائشی 20سالہ محمدکاشف ولد شفقت اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار ہوکر نیشنل ہائی وے پرجارہاتھا کہ جیسے ہی وہ رینالہ خورد نزد اٹک پٹرولیم پہنچے تیز رفتار ی کے باعث موٹرسائیکل بے قابو ہوکر سڑک پر سلپ ہوگئی، موٹر سائیکل کے سلپ ہوتے ہی اسے آگ لگ گئی آگ کی زد میں آکر دونوں موٹرسائیکل سوار بری طرح جھلس گئے جن میں سے محمدکاشف آگ لگنے سے موٹر سائیکل بھی جل گئی۔ ڈجکوٹ فیصل آباد کے قریب 2 کاروں میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن