لاہور (نمائند ہ خصوصی) سی سی پی او لاہور کی طرف سے ماتحت افسران کو ہتھکڑیاں لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ سی سی پی او لاہور نے ناقص تفتیش اور شواہد مسخ کرنے پر چوہنگ میں تعنیات تھانیدار کو گرفتار کروا دیا۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق دوران انکوائری یہ بات ثابت ہوئی کہ چوہنگ میں تعینات اے ایس آئی صادق حسین نے طمع نفسانی کی خاطر غلط تفتیش کی اور شواہد مسخ کئے۔ انکوائری میں قصور وار ٹھہرنے پر اے ایس آئی صادق کو تھانہ چوہنگ کے حوالے کر دیا۔ تھانیدار کیخلاف تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کرکے اسکو حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔ سی سی پی او لاہور عمرشیخ کا کہنا ہے کہ ناقص تفتیش کی وجہ سے سائلین کو انصاف نہیں ملتا ہے۔ میرٹ پر تفتیش نہ کرنے والے افسران کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ پولیس افسران بغیر کسی اثرو رسوخ اور نیک نیتی سے اپنا کام جاری رکھیں۔
ماتحت افسروں کو ہتھکڑیاں لگانے کا سلسلہ جاری، سی سی پی او نے چوہنگ کے تھایندارکو گرفتار کرا دیا
Oct 05, 2020