کہروڑپکا (خبرنگار)حکومت پنجاب کی ہدایات پر گندم آٹے کی فراہمی اوردستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے زائد نرخوں پر فروخت کرنے والوںسے آہنی ہاتھوں نمٹاجائے گا ان خیالات کااظہار ڈپٹیڈائریکٹرفوڈملتان ڈویژن نے کیا انہوں نے بتایا کہ ہفتے کو چارج سنبھال کر آج خانیوال ،جہانیاں ،وہاڑی ،دنیاپور اورکہروڑپکا کے فوڈ سنٹر ز اورگوداموں کا اچانک دورہ کیا گندم کی آمد اوراخراج کو چیک کیا ہے عملے کی حاضری کو بھی چیک کیا گیا ہے کہیں کہیں پر عملہ غیر حاضر پایا گیا جن کو شوکازنوٹس جاری کر دیئے ہیں۔