گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ سیاسی مقدمات اور انتقامی کاروائیوں مسلم لیگی شیروں کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کیپٹن صفدر ودیگر کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنا قابل مذمت ہے حکومت اور انتظامیہ کے اوچھے ہتھکنڈے محترمہ مریم نوازشریف کا گوجرانوالہ میں جلسہ نہیں روک سکتے قوم کی بہادر بیٹی مریم نوازشریف پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں 16اکتوبر کو بڑا جلسہ کریں گی جس میں نااہل و نالائق حکمرانوں سے تنگ عوام بھرپور شرکت کرکے حکومت کیخلاف عدم اعتماد کریں گے مسلم لیگ ن کے منتخب نمائندے اور پارٹی عہدیدار مریم نوازشریف کے جلسہ کی کامیابی کیلئے اپنی تیاریاں جاری رکھیں اور دختر پاکستان مریم نوازشریف کا فقید المثال استقبال کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر آنیوالے مسلم لیگی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
انتقامی کاروائیاں لیگی شیروں کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں :غلام دستگیر
Oct 05, 2020