ہیمبرگ کے ایک سیناگوگ کے سامنے یہودی طالبعلم پر حملہ

جرمنی کے بندرگاہی شہر ہیمبرگ میں قائم یہودیوں کی ایک عبادت گاہ کے سامنے اتوار کو ایک یہودی طالب علم حملے کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حملہ آور جس کی عمر 29 برس بتائی گئی ہے، فوجی وردی میں ملبوس تھا اور اس نے یہودی طالب علم پر ایک بیلچے سے حملہ کیا۔ حملہ آور قازقستانی نژاد جرمن ہے۔ پولیس کے مطابق اس کی جیب سے سواستیکا کے نشان کے ساتھ ایک کاغذ کا ٹکڑا برآمد ہوا ہے جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ حملے کے پیچھے یہودیت مخالف نفرت انگیزی کا ہاتھ ہے۔ جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے اس حملے کی سخت مذمت کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن