آج اساتذہ کاعالمی دن منایاجارہاہے

پاکستان سمیت دنیابھرمیں آج (پیر) اساتذہ کاعالمی دن منایاجارہاہے۔

اساتذہ کے عالمی دن دوہزاربیس کاموضوع ہے ''استادمشکل حالات میں ایک رہنما ،مستقبل کا ازسرنوتعین کرنے والا''

اس سال اساتذہ کے عالمی دن کی تقریبات آن لائن منعقدہوں گی اوریہ پانچ اکتوبرسے بارہ اکتوبر تک ہفتہ بھرجاری رہیں گی۔

اساتذہ کاعالمی دن انیس سوچورانوے سے ہرسال اساتذہ کے مرتبے کے حوالے سے انیس سوچھیاسٹھ میں عالمی ادارہ محنت اوریونیسکوکی منظورکردہ سفارشات کی یادمیں منایا جاتا ہے۔

اساتذہ کاعالمی دن عالمی ادارہ محنت،یونیسکو اورایجوکیشن انٹرنیشنل کے اشتراک سے منایا جاتا ہے ۔

یہ دن اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کے ساتھ اظہارمحبت کے لئے منایاجاتاہے کیونکہ وہ قوم کی کردارسازی میں اہم کرداراداکرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...