لاہو(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا کی تاریخ میں پہلی بار ٹیچرز ڈے کے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری تمام ترکامیابیاں ہمارے اساتذہ کرام کی مرہون منت ہیں،اساتذہ کا خوبصورت معاشرتی وثقافتی رویوں کے فروغ میں بنیادی کردار ہے،ٹیچرز کی عز ت و احترام ہماری تہذیب کا حصہ ہے،تقریب کا مقصد اساتذہ کی خدمات کو سلام پیش کرنا ہے۔ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر ذوالفقار زلفی نے اساتذہ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔تقریب میں کیک کاٹا گیا،طلبہ وطالبات نے اساتذہ کو پھول پیش کئے۔ طبلہ،ستار،ڈھولک،گٹار،کی بورڈ،ہارمونیم،بانسری ودیگر آلات پر ملی نغمے،گیت،فوک موسیقی،قومی ترانہ پیش کئے گئے۔الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے اساتذہ و طلبہ و طالبات نے اپنی اجتماعی پرفارمنس پیش کر کے سما باندھ لیا۔
لاہور آرٹس کونسل الحمرا کی تاریخ میں پہلی بار ٹیچرز ڈے کے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا
Oct 05, 2020 | 19:23