مراد شاہ کے پی ایس کو ترقی نہ ملنے پر سندھ حکومت‘ آئی جی میں پھر تنازعہ


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ حکومت اور آئی جی کے درمیان ایک بار پھر تنازعہ شروع ہوگیا۔ تنازعہ وزیراعلیٰ کے پی ایس او فرخ بشیر کی ترقی نہ ہونے پر مرادعلی شاہ کو بتایا گیا ہے کہ فرخ بشیر کی ترقی نہ ہونے کے ذمہ دار آئی جی سندھ ہیں۔ وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی ہے کہ آئی جی سندھ کو اظہار ناپسندیدگی کا خط لکھا جائے۔ اس بار صرف تین افسروں کی ترقی کی منظوری دی گئی جن میں مقدس حیدر، عبدالسلام شیخ اور حمید کھوسہ شامل ہیں۔ جن کی ترقی نہ ہوسکی ان میں فرخ بشیر، فیصل بشیر، رائے اعجاز اور فاروق احمد شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...