شنگھائی تعاون تنظیم انسداد دہشتگردی مشقیں ختم‘ پاکستانی‘ چینی سپیشل فورسز کی شرکت  


اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت ہونے والی انسداد دہشتگردی مشقوں کی اختتامی تقریب ہوئی۔ اختتامی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور چین کی سپیشل فورسز نے مشقوں میں حصہ لیا۔ مشقوں کا مقصد بین الاقوامی دہشتگردی کیخلاف تعاون بڑھانا تھا۔ مشقوں میں دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی۔ مشقوں سے سپیشل فورسز کی استعداد کار بڑھانے کا موقع ملا۔ مشقوں میں پاک چین دستوں نے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا۔ مشقوں میں انسداد دہشتگردی سے متعلق مختلف ڈرلز اور آپریشن کئے گئے۔ علاقے کا محاصرہ سرچ‘ کلیئرنس اور کلوز کوارٹر پسٹل کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا۔ مشقوں سے انسداد دہشتگردی آپریشن میں ریفارمز مضبوط ہوگا۔ لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود کمانڈر سنٹرل کمانڈ مہمان خصوصی تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...