اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان، بھارت، سری لنکا سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس متاثر ہوگئی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم سروس گزشتہ رات7سے جذوی طور پرمتاثر ہونا شروع ہوئی اور 8.44پر مکمل طور پر بند ہوگئی ، دنیا بھر میں سوشل میڈیا ایپلیکیشن کی سروس متاثر ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ کووڈ کے بعد سے میڈیا پلیٹ فارم لوگوں کی زندگی کا اہم جز بن گیا ہے جبکہ زیادہ تر امور اسی کے توسط سے سرانجام دینے جانے لگے ہیں یہی وجوہات ہیں کہ پاکستان میں بھی سوشل میڈیا صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس حوالے سے ٹوئٹر پر سوشل میڈیا صارفین ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔ تینوں اپیلی کیشنز کی سروس ڈان کے ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے اور مختلف قسم کے میمز کے ذریعے طنز و مزاح اور تنقید کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔ اصل وجوہات کا پتہ نہ لگ سکاجبکہ رات گئے تک یہ سروس بحال نہیں ہوسکی۔
دنیا بھر میںفیس بک،واٹس ایپ انسٹاگرام کی سروسز متاثر
Oct 05, 2021