ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ‘پاکستان ‘بھارت میچ کی تمام ٹکٹیں چند گھنٹوں میں فروخت

Oct 05, 2021


لاہور(سپورٹس رپورٹر)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان شیڈول میچ کی تمام ٹکٹیں محض چند گھنٹوں میں فروخت ہوگئیں۔ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی کے میگا میچ کیلئے شائقین کو ہزاروں کی تعداد میں آن لائن انتظارکے سیکشن میں ڈال دیا گیا۔اتوار کی رات پاکستان‘ بھارت میچ کی 1500 اور 2600 درہم کی ٹکٹیں فروخت کیلئے پیش کی گئی تھیں جو پیر کی صبح تک فروخت ہوچکی تھیں۔سوشل میڈیا پر کئی کرکٹ مداحوں نے ٹکٹوں کے نہ ملنے کی شکایت کی اور ٹکٹوں کی تعداد میں اضافے کا بھی مطالبہ کیا۔خیال رہے کہ پاک بھارت ورلڈکپ میچ 24 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائیگا۔کرونا ایس او پیز کی وجہ سے 70 فیصد شائقین کو سٹیڈیم آنے کی اجازت ہوگی۔

مزیدخبریں