سکھر (نوائے وقت رپورٹ) سینٹرل جیل سکھر میں قید پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی طبیعت ناساز ہو گئی۔ خورشید شاہ کو بذریعہ ایمبولینس ہسپتال منتقل کیا گیا۔ خورشید شاہ کو آنکھوں میں تکلیف ہوئی ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت کی بنیاد افواہوں پر ہے اس پر توجہ نہیں دینی چاہئے۔ انتخابات قریب آنے تک پنڈورا باکس کھلیں گے۔ ایسی حکومت کے شکنجے میں پھنسے ہیں جو احساس ہی نہیں رکھتی۔ عمران خان نے ناتجربہ کاری سے دنیا کو اپنے حالات بتانے کا موقع گنوا دیا۔ خورشید شاہ نے پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس کی تردید کر دی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے کوئی شوکاز نوٹس نہیں ملا۔ مریم اورنگزیب سے ملاقات انوکھی بات نہیں۔ سیاست میں ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔ بلاول بھٹو بھی شہباز شریف سے جیل میں ملنے گئے تھے۔
خورشید شاہ کی آنکھوں میں تکلیف‘ جیل سے سکھر ہسپتال منتقل
Oct 05, 2021