انسانیت کی خدمت ہی ہر انسان کا مشن ہونا چاہئے: پرویز الٰہی 


لاہور (آئی این پی) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے چیئرمین ہلال احمر پاکستان ابرارالحق نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ابرارالحق کے بھائی میجر (ر) اسرار الحق بھی شریک تھے۔ تینوں رہنمائوں کے درمیان ہلال احمر پاکستان اور دیگر فلاحی اداروں کی امدادی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ابرارالحق نے ہلال احمر کی کارکردگی بارے قائم مقام گورنر پنجاب کو آگاہ کیا۔ ابرارالحق اور اسرارالحق نے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کی۔ چودھری پرویز الٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نامور فنکار عمر شریف کا انتقال نہ صرف ملک بلکہ فنکار برادری کیلئے بھی ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت ہی ہر انسان کا مشن ہونا چاہئے۔ ہم نے ہمیشہ فلاحی سرگرمیوں کی انفرادی اور اجتماعی طور سے سرپرستی کی ہے کیونکہ فلاحی ادارے دکھی انسانیت کے ریلیف کیلئے بڑا پلیٹ فارم ہوتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...