اداکار شاہ رخ کے بیٹے کا 4 برس  سے منشیات استعمال کرنے کا اعتراف، دوران تفتیش رو پڑے

Oct 05, 2021


نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بالی وڈ کنگ شاہ رخ کے صاحبزادے آریان خان نے نارکوٹکس کنٹرول  بیورو  (این سی بی) کے سامنے 4 سال سے منشیات لینے کا اعتراف کرلیا۔ گزشتہ روز ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مارا تھا اس دوران شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ دوران کارروائی این سی بی حکام نے آریان خان کا فون ضبط کر لیا تھا۔ مقصد ٹھوس شواہد کا حصول ہے۔  بعد ازاں عدالت نے آریان خان کو ایک روزہ ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ تاہم اب بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دوران تفتیش زیر حراست آریان این سی بی حکام کے سامنے رو پڑے اور اعتراف کیا کہ وہ تقریباً گزشتہ 4 برسوں سے منشیات لے رہے ہیں۔

مزیدخبریں