وہاڑی ( کرائم رپورٹر )وہاڑی چڑیا گھر میں جانوروں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے واک کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف میاں منیر احمد کھگہ نے کہا کہ 4 اکتوبر کو پوری دنیا میں جانوروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے اس دن کو منانے کا مقصد پالتو جانوروں اور ان کے حقوق کا خیال رکھنے کا شعور پیدا کرنا اور دنیا بھر میں نایاب نسل کے جانوروں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔جانوروں کے تحفظ کیلئے 1931کو دنیا کا پہلا جانوروں کا عالمی دن اٹلی میں منایا گیا۔