ملتان(جنرل رپورٹر)نواں آل پنجاب الحبیب احمد فٹبال ٹورنامنٹ ملتان کا دوسرا کواٹر فائنل تاجی فٹبال کلب اور جناح فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا جو کہ تاجی کلب نے ایک کے مقابلے میں چار گول سے جیت کر ایونٹ کے سیمی میں جگہ بنا لی۔ میچ کے مہمان خصوصی چوہدری مقبول تھے۔ انکے ہمرا ہ رانا نعیم تبسم حاجی جان اشفاق احمد محمد شاہین عباس رانا یونس سابقہ کوچ پاکستان چوہدری عتیق شہزاد چوہدری شہباز تھے۔