راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)عوام الناس کے ہوش اڑا دینے والی مہنگائی اوردکانوں پر ہر چیز کے ریٹ بے قابو ہوگئے کہیں سیل ، کہیں ریبیٹ اور کہیں قیمتوں میں کمی کے نام پر من مانے ریٹ چل رہے ہیں دکانوں پرحکومت کی جانب سے 90 روپے کلو چینی دینے کا وعدہ بھی پورا نہ ہوسکا دکانوں میں90 روپے کلو والی چینی فراہم نہ ہونے سے شہری پرانے ریٹ کی چینی خریدنے پر مجبور ہیں دکانداروں کا موقف ہے ہم نے105 روپے کلو چینی خریدی اسے کس طرح 90 روپے کلو میں میں فروخت کریں ملک میں ساری دالیں امپورٹ کرکے لائی جا رہی ہیں صرف دال چنامقامی پیداوارہوتی تھی اب وہ بھی نہیں رہی اسے بھی حکومت نے درآمدکرنا شروع کردیا ہے راولپنڈی اسلام آباد کے اطراف زرعی زمینوں پر ہائوسنگ سوسائٹیاں بن رہی ہیں جس سے اس خطے کی زراعت ہی ختم ہو کر رہ گئی ہے غریب اور نوجوانوں کی سواری موٹر سائیکلوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، ڈالر اور پٹرول کی قیمتوں میں تسلسل سے اضافہ مہنگائی کی تیز رفتاری کے سبب قرار دئے جا رہے ہیں ہول سیل اور ریٹیل کاہر دکاندار بڑھتی قیمتوں پر پریشان ہے لش پش دکانیں مہنگائی کی آماجگاہ بنی ہوئی ہیں راولپنڈی شہر اور کینٹ میں پرائس کنٹرول کہیں نہیں کمیٹی چوک سے فیض آباد تک دونوں جانب بنی دکانوں میں قیمتوں کا کبھی سروے نہیں ہوا گمنام برانڈ کھلے عام انتہائی مہنگے کرکے بیچے جا رہے ہیںچھوٹے بڑے گوشت کے فی کلو ریٹ حیران کن حد تک قصابوں نے اپنی مرضی اور من مانی سے مقرر کر رکھے ہیں، ضلعی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹیوں کی ریٹ لسٹیں دکھاوے کیلئے لگی ہوتی ہیں ۔
لش پش دکانیں مہنگائی کی آما جگاہ،من مارنے ریٹ نے عوام کے ہوش اڑادیئے
Oct 05, 2021