اسلام آباد(خبر نگار)مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ٹیم پر آف شور کمپنیوں کا بھی ٹھپہ لگ چکا ہے عمران خان کی ٹیم پہلے چینی، گندم، پیٹرول ادویات کے چوروں پر مشتمل تھی اب عمران خان کی ٹیم پر آف شور کمپنیوں کا بھی ٹھپہ لگ چکا ہے رانا ثنااللہ نے شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ جب پاناما لیکس آیا تو شیخ رشید سب سے پہلے سپریم کورٹ پہنچے تھے، اس وقت شیخ رشید بیروزگار تھے، نوکری لینے کے چکر میں سپریم کورٹ پہنچے تھے انہوں نے کہا کہ آج یہ اے پی ایس کے بچوں کو شہید کرنے والے دہشتگردوں سے مذاکرات کررہے ہیں، عمران خان پہلے قوم سے بددعائیں لے رہے ہیں اب شہداکی ماں سے بھی بددعائیں لیں گے رانا ثنااللہ نے کہا کہ پاکستان پر ایسا ٹولہ مسلط ہوا ہے جو ہر شہری کے لیے وبال جاں بن چکا ہے۔