لاہور (خصوصی نامہ نگار) کرتار پور راہداری کو فنکشنل کرنے کے لیے خالی 124 اسامیوں پر بھرتی کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ بورڈ ترجمان کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام عائشہ ڈگری کالج لاہور میں قائم امتحانی سنٹر میں سینکڑوں امید واروں نے مختلف اسامیوں پر ٹیسٹ دیئے۔ ایڈیشنل سیکرٹری (شرائنز) طارق وزیر، سی ای او کرتار پور محمد لطیف، کنٹرولر آف اکائونٹس عدیل احمد، سیکرٹر ی ایجو کیشن سید سفیر حسین شاہ، ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن حاجی محمد اشرف پر مشتمل کمیٹی نے انٹرویو کیے۔ تاہم نانک نام لیوائوں کے لیے مخصوص 34آسامیوں کے انٹرویوز کے حوالے سے پاکستان سکھ گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار امیر سنگھ، ممبران ڈاکٹر ممپال سنگھ، سردار اندر جیت سنگھ معاونت کی۔ ایڈیشنل سیکرٹری (شرائنز) طارق و زیر کا کہنا ہے آئندہ چند روز میں کامیاب امیدواروں کا اعلان کر دیا جائے گا۔
کرتار پور راہداری کو فنکشنل کرنے کیلئے خالی اسامیوں پر بھرتی کا عمل مکمل
Oct 05, 2021