نیشنل پارٹی ملک میں انفرادیت رکھتی ہے:ڈاکٹر مالک بلوچ

Oct 05, 2021

سبی( نامہ نگار)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے  ڈاکٹر یاسین بلوچ کی یاد میں نیشنل پارٹی سبی ورکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی ملک میں انفرادیت رکھتی ہے ۔  انہوں  نے کہا کہ قومی و معاشی برابری اور قومیتوں کی سرزمین ثقافت زبان کو تسلیم کیے بغیر نہ باوقار سماج کی تشکیل ہوسکتی ہے اور نہ تعمیر وترقی کو پایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی 100 سالہ جدوجہد  کا  تسلسل ہے۔جو میر یوسف عزیز مگسی میر عبدالعزیز کرد میر غوث بخش بزنجو کی فکر کی  کاروان ہے جس میں ڈاکٹر یاسین بلوچ مولابخش دشتی میر حاصل خان بزنجو کی طویل و جفاکش جدوجہد شامل پے۔ورکرز کانفرنس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری خیر جان بلوچ چاچا اللہ بخش بزدار یاسمین لہڑی عبدالرسول بلوچ ولید بزنجو محراب بلوچ میران بلوچ  ملک نصیر شاہوانی علی احمد لانگو نعیم بنگلزئی ڈاکٹر طارق بلوچ۔میر اسلم گشکوری ملک ریاض بلوچ سمیت دیگر نے خطاب کیا۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد خان سیلاچی نے سرانجام دئیے۔ 

مزیدخبریں