الجیریا(این این آئی) الجزائر نے اپنی فضائی حدود فرانسیسی فوجی طیاروں کے لیے بند کر دیں۔ دوسری طرف فرانسیسی فوج نے اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔ فرانسیسی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ الجزائر نے اپنی فضائی حدود فرانسیسی فوجی طیاروں کے لیے بند کر دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری دو پہلے سے طے شدہ پروازیں تھیں جنہیں ہمیں ملتوی کرنا پڑا۔