اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ پنڈورا پیپرز کے باعث جو ملک میں پینڈورا باکس کھولاہے اسکی زد میں کئی لوگ عمران خان کے قریب اور انکی کابینہ کاحصہ ہیں۔ ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے اپنی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک جاری کردہ پیغام میں کیا ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ عمران نیازی کی محض ایک آدھی ٹویٹ کردینے سے معاملہ حل نہیں ہوتا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی جھوٹی حکومت اور یوٹرن وزیرِاعظم سے امید تو نہیں ہے لیکن دیکھتے ہیں کہ پی ٹی آئی حکومت پنڈورا پیپرز میں شامل اپنے وزیروں مشیروں اور اے ٹی ایم کے حوالے سے کیا ایکشن لیتی ہے ۔
عمران نیازی کی محض ایک آدھی ٹویٹ کردینے سے معاملہ حل نہیں ہوتا ، شازیہ مری
Oct 05, 2021