اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ پنڈورا پیپرز میں وزیراعظم کے قریبی لوگوں کے نام آنا ہمارے لئے کوئی تعجب کی بات نہیں، ہم جانتے ہیں کرپشن فری پاکستان کے نعرے کھوکھلے ہیں، احتساب اپوزیشن کو نشانا بنانے کا ایک طریقہ ہے، کیا وزیراعظم اپنے لوگوں کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے؟ یا دیگر اسکینڈلز کے طرح رپورٹ طلب کی جائے گی؟