وہاڑی(نامہ نگار) پولیس تھانہ دانیوال میں نوگیارہ ڈبلیو بی کے رہائشی معذور مقصود پر پولیس تھانہ دانیوال کی جانب سے تشدد کرنے کا الزام لگایا گیا تھا جس کی مقصود کی والدہ نے تردید کردی پریس کانفرنس کرتے ہوئے امینہ بی بی نے کہا کہ اس کے بیٹے کی طبیعت تھانہ میں اچانک خراب ہوئی تھی جس پر ٹی ایس آئی جواد لطیف اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال لے گئے میں ہسپتال پہنچی اور بیٹے کو بے ہوش پایا تو پریشانی میں پولیس پر الزام لگا دیا جبکہ پولیس نے اسے بروقت ہسپتال پہنچا کر اس کی جان بچائی میں اپنے الزامات واپس لینے کے ساتھ پولیس افسران سے معافی بھی مانگتی ہوں۔
پولیس نے بیٹے پر تشدد نہیں کیا الزامات پر معافی مانگتی ہوں: امینہ بی بی
Oct 05, 2021