لودھراں (نامہ نگار) ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لودھراں میں کیریئر کونسلنگ سیمینار کا انعاد کیا گیا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے صدر علی خان ترین تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے علی ترین نے کہا کہ ترین ایجوکیشن فائونڈیشن کا بچوں اور بچیوں کو لاہور اور اسلام آباد کے سکولوں جیسی معیاری تعلیم اور بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔ علی ترین نے کہا کہ معیاری تعلیم کے ساتھ ہم بچیوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔سی ای او ایجوکیشن لودھراں میاں عبدالرزاق نے کہا کہ ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن لودھراں میں کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سی ای او اکبر خان نے کہا کیر یئرکونسلنگ سیشن کا انعقاد جنوبی پنجاب میں اپنی نوعیت کا پہلا سیشن ہے۔ آج کے سیشن میں 124ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں کے ٹیچرز اور طلباء و طالبات نے شرکت کی ہے۔