کراچی (وقائع نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی ساوتھ کی عدالت میں پولیس کا انوکھا کارنامہ ،ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ملزم باسط کو 10 دن بعد عدالت میں پیش کردیا ،جوڈیشل مجسٹریٹ ساوتھ نے ملزم باسط کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ،پولیس کاکہناتھاکہ ملزم باسط نے اسحلے کے زور پر بنگلے پر ڈیوٹی کرنے والے گارڈز سے پیسے لوٹے،ملزم باسط نے پولیس اہکار نذیر احمد قریشی، معشوق اور امیر سے 30 ہزار روپے اور دو کلاشنکوف بھی چھین کر فرار ہوگئے جبکہ ملزم کے وکیل نے کہاکہ باسط کے پر جھوٹا الزم لگایا جارہا ہے ملزم کو دس روز سے حراست میں رکھا ہوا تھا،یکم اکتوبر کو ایف آئی آر درج کے میرے موکل کا نام شامل کیا گیا۔