غریب عوام بھوک سے تنگ آ کر خودکشیاں کرنے پر مجبورہیں: عظمت علی ملہی

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) پی ٹی آئی نے 2018 میں "آر ٹی ایس" کے کامیاب تجربے کے بعد آئندہ عام انتخابات میں جیت کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے امیدیں وابستہ کر لی ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی راہنماؤں چیئرمین یونین کونسلز چوہدری عظمت علی ملہی، چوہدری محمد آصف مٹو، میاں ثناء اللہ جمیل، خاور عباس اعوان، محمد وارث مہر اور چوہدری غلام صفدر گوجر نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں حتیٰ کہ الیکشن کمیشن بھی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کے خلاف ہے مگر پی ٹی آئی حکومت ہر حال میں اس پر عمل درآمد کروانا چاہتی ہے تاکہ آئندہ عام انتخابات میں دھاندلی کی جا سکے اس ٹولے نے پاکستانی عوام کو ریاست مدینہ کے خواب دیکھا کر مہنگائی کے سونامی میں دھکیل دیا ،غریب عوام بھوک سے تنگ آ کر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہے ، عوام ان سے پرانا پاکستان واپسی کا تقاضہ کر رہے ہیں حکمران فوری مستعفی ہو کر پاکستانی عوام پر احسان کریں۔

ای پیپر دی نیشن