جوئیانوالہ (نامہ نگار) آستانہ عالیہ اویسیہ نقشبندیہ کے سجادہ نشین پیر منظور احمد اویسی نقشبندی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو اسلام اور پاکستان کے ساتھ جوڑنا محض تعصب پرمبنی ہے بھارت کی انتہاپسندانہ سوچ نہ صرف برصغیربلکہ پوری دنیاکیلئے خطرہ ہے طاقت کے زورپر نہتے کشمیریوں کی آواز کو زیادہ دیرتک دبایانہیں جاسکتاکشمیرکے فیصلے کی گھڑی آچکی ہے ، اپنے ایک بیان میں پیر منظور احمد اویسی نقشبندی نے کہاکہ عالمی برادری نے اگرآج مظلوم کشمیریوں کی آوازنہ سنی تو پھر انکے پاس اپنے حق کیلئے مسلح جدوجہد کے علاوہ دوسرا کوئی آپشن نہیں ہوگا جس کی تمام ترذمہ داری اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر عائد ہوگی جو مسئلہ کشمیر کا حل یقینی بنانے کیلئے کردار ادا نہیں کررہی۔