جرمنی کے دوبارہ اتحاد کی اکتیسویں سالگرہ  مر کل کا جمہوریت کے تحفظ پر زور

Oct 05, 2021

برلن (این این آئی )جرمنی میں یوم اتحاد کے جشن کی تقریبات کا آغاز مسیحی، یہودی اور اسلامی مذہبی رسومات کے ساتھ کیا گیا۔ اس موقع پر جرمن چانسلر میرکل نے جمہوریت کے تحفظ اور تسلسل پر زور دیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن چانسلر میرکل نے اپنے خطاب میں  جرمن اتحاد کی تین دہائیاں مکمل ہونے کے باوجود اب بھی جمہوری نظام کے تحفظ اور تسلسل کے لیے ہر روز جدوجہد جاری رکھنے پر زور دیا۔ ان کے بقول جمہوریت ایسے ہی نہیں قائم رہے گی، بلکہ ہمیں اس کے لیے ہر روز ایک دوسرے کے ساتھ مل کر بار بار کام کرنا ہوگا۔سابقہ مشرقی جرمنی  سے تعلق رکھنے والی چانسلر میرکل  نے مزید کہا کہ جمہوریت کی کامیابیوں کو بعض اوقات بہت آسان لیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسے دور میں رہتے ہیں جہاں واضح طور پر آزادی صحافت جیسے اہم اقدار پر حملے کیے جارہے ہیں۔ عوامی سطح پر نفرت، جھوٹ، اور غلط معلومات کو بغیر کسی روک ھام کے ہوا دی جارہی ہے۔ میرکل کے بقول، ''یہ صرف کسی فرد یا گروپ پر نہیں بلکہ خود جمہوریت پر حملہ ہے۔

مزیدخبریں