عقیل کریم ڈھیڈی پیپسی کو دبئی ایکسپو میں پاکستان پویلین کیلئے پارٹنر بن گئی

دبئی ( کامرس ڈیسک) پیپسی کو پاکستان نے دبئی ایکسپو  2020 میں پاکستان پویلین کے لیے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی)، وزارت تجارت، حکومت پاکستان کے ساتھ شراکت کا اعلان کیا ہے۔ پیپسی کو  پاکستان پویلین اور ایونٹ کے چھے ماہ میں ہونے والی دیگر ایکٹیویٹیز  کا خصوصی بیوریجز پارٹنر ہوگا۔پاکستان پویلین  دورہ کرنے والے دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں افراد کے لیے بہترین  سحر انگیز تجربے کے زریعے پاکستان کو ایک بہترین مقام کے طور پر فروغ دے گا۔ چھ ماہ تک جاری رہنے والے اس پروگرام میں ملک کے خوبصورت مناظر، روائیتی اور دیسی کھانوں، بے مثال ثقافتی مہمان نوازی، قدرتی وسائل، فن تعمیر کے عجائبات، اور آرٹ اور کرافٹ کی ذریعے ملکی روایات کی بھرپور نمائش کرنے کاایک بہترین موقع ہوگا۔ اس کے علاوہ لیڈر شپ فورمز کے ذریعے، پاکستان پویلین پاکستان کی انوویشنز اور صنعت ترقی، ٹیکنالوجی کے شعبے میں نوجوانوں کی کامیابیاں، ایک جامع تنوع اور شمولیت کا ایجنڈا، موسمیاتی تبدیلی پر قیادت، سماجی ترقی کے اہم پروگرام، اور برآمدات کی بہت بڑی معاشی صلاحیت کے حوالے مباحثے ہونگے۔اس موقع پر پیپسی کو پاکستان اور افغانستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرقان احمد سید کا کہنا تھا کہ پیپسی کو کا پاکستان کی وزارت تجارت کے ساتھ شراکت پاکستان کو دنیا کے تمام شہریوں کے لیے مواقع اور امکانات کی سرزمین کے طور پر فروغ دینے کے ہمارے وژن کا مظاہرہ ہے۔ ہمارا '  پاکستان میں، پاکستان کے ساتھ، پاکستان کے لیے' ایجنڈا پاکستان میں  بڑے  پیمانے پر مثبت ترقیاتی اثرات پیدا کرنے کے لیے پیپسی کو کے طویل المدتی عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ ‘‘وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت و پیداوار، اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہا‘‘پیپسی کو کی جانب سے پاکستان پویلین کے ساتھ پارٹنر شپ کرنے اور پوری دنیا کو ہمارے ملک کی بے پناہ صلاحیتوں کو دکھانے اور پوشیدہ خزانے کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے  میں ہمارا ساتھ دینے پر بہت خوشی ہوئی۔’’پیپسی کو پاکستان سرمایہ کاری کے مسلسل مواقع، تجارت اور تیز رفتار سماجی و اقتصادی ترقی کو راغب کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن