لاہور (خصوصی نامہ نگار )صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن نے علماء کرام کے وفد سے ملا قات میں کہا ہے کہ ڈینگی اور کرونا کے حوالے سے حکومت پنجاب محکمہ صحت اور این سی او سی کے اقدامات لائق تحسین ہیں۔ محکمہ اوقاف بھی ان تمام کے ساتھ شانہ بشانہ کام انجام دے رہا ہے۔پنجاب کے تمام مزارات اور اوقاف دفاتر میں ڈینگی اور کرونا کے حوالے سے تمام ایس اوہ پیز پر عمل درآمد کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کے تمام خطیب علماء حضرات کوجمعہ کے خطبات اورتقاریر میں عوام الناس کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔حکومت کی جامع حکمت عملی سے ڈینگی کے حوالے سے صورت حال کی سختی سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ امیدہے کہ پنجاب بھر میں ڈویڑنل اور ضلعی انتظامیہ اپنے وجیلینس لیول کو برقرار رکھتے ہوئے فیلڈ میں متحرک رہے۔ ایس او پیز کی عملدرآمد کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائیگا۔ ڈینگی کے حوالے سے پنجاب حکومت کے نامزد قوانین کی خلاف ورزی پر سخت جرمانے اور سزائیں عائد کی جائیں گی۔
ڈینگی ،کرونا کے خاتمے کیلئے حکومت کے اقدامات لائق تحسین ہیں، سعیدالحسن
Oct 05, 2021