پاکستان سٹاک ایکس چینج میں تیزی،مارکیٹ کے سرمائے میں37 ارب روہے سے زائد کا اضافہ


کراچی (این این آئی)کاروباری ہفتہ کے پہلے دن پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری اتار چڑھا کے بعد تیزی کا رجحان رہا اور100انڈیکس200پوائنٹس کی اضافے سے ایک بار پھر45ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں37ارب روہے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،کاروباری تیزی کے سبب63.85فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔ا سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام ،بینکنگ ،پیٹرولیم ،فوڈز سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں خریداری کے باعث ٹریڈنگ کے انڈیکس 45105پوائنٹس کی بلند سط ح کو چھو گیا تھا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کے دبا کے سبب انڈیکس ایک موقع پر44553پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی غالب رہی ۔

ای پیپر دی نیشن