لاہور (سپیشل رپورٹر) جاز ڈرائیو ان سنیما اب لاہور کے علاقہ خیابان امین رنگ روڈ پر پہنچ گیا ہے۔ پہلے شو سے قبل منعقدہ افتتاحی تقریب میں جاز کے ہیڈ آف مارکیٹنگ رضوان فضل اور ریجنل بزنس ہیڈ سنٹرل(A) طارق درانی نے شرکت کی ۔شہری ہر جمعہ سے اتوار تک اہلخانہ کیساتھ مکمل دوستانہ ماحول اورکھلی فضا میںقائم بڑی سکرین سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ سینما میں خاندان کے ہر فرد کی پسند کی کلاسک،ایکشن ،سائنس فکشن،مزاحیہ اور اینیمیٹڈ فلمیں دکھائی جائیں گی۔پاکستان میں براڈ بینڈ سروس فراہمی کے نمبر ون 4Gآپریٹر جاز کی جانب سے یہ اقدام ایکٹیو میڈیا ، سلمان خان ایسوسی ایٹس اور Bookitnow.pk کے اشتراک سے کیا گیاہے ۔ جاز کیش(JazzCash) اس ڈرائیو ان سنیما کے لیے ڈیجیٹل پے منٹ کا باضابطہ شراکت دار ہے،ڈرائیو ان سینما میں لگے تمام فوڈ سٹالز اور ٹکٹ کاؤنٹرز پر جاز کیش کی مدد سے موبائل فون کے ذریعے ہی ادائیگی کی جاسکے گی ۔ ڈیجیٹل پے منٹس کو فروغ دینے کے لیے سینما کے ٹکٹ اور جاز کیش کے ذریعے خریدی گئی کھانے پینے کی اشیاء پر ایک محدود مدت تک 50 فیصد کیش بیک بھی ملے گا۔فلم دیکھنے والوں کو اپنی گاڑیاں منظم انداز میں کھڑی کرنے کے لیے مناسب جگہ فراہم کی جارہی ہے جبکہ فلم کی آڈیو انفرادی طور پر ہر گاڑی کے ریڈیو پر دی گئی فریکوئنسی کے ذریعے سنی جاسکتی ہے۔جاز کے ہیڈ آف مارکیٹنگ رضوان فضل نے کہا کہ ،’’کرونا وبا کے دوران نوجوانوں اور فیملیز کو تفریح کا موقع فراہم کرنے کے لیے ڈرائیو ان سنیما شروع کیا گیا تھا۔ اسلام آباد اور کراچی میں اس کی کامیابی کے بعد، اب ہم چاہتے ہیں کہ لاہور کے لوگ بھی اپنی گاڑیوں میں بیٹھ کر بحفاظت اپنی پسندیدہ موویز سے لطف اندوز ہوں۔
جاز ڈرائیو ان سنیما خیابان امین رنگ روڈ پر پہنچ گیا
Oct 05, 2021