قتل کے مقدمہ میں آر پی او ڈیرہ  آفس کی رپورٹ غیرتسلی بخش قرار   ذاتی حیثیت  میںطلب کرنے کا عندیہ

Oct 05, 2021

ملتان(  سپیشل رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس محمد رضا قریشی نے قتل کے مقدمہ میں آر پی او ڈیرہ غازی خان آفس کی جمع کرائی گئی رپورٹ غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کو تفصیلی رپورٹ جمع کرائی جائے ورنہ آر پی او ڈیرہ غازی خان کو ان پرسن طلب کیا جائے گا۔ عدالت عالیہ نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل شاہد ریاض کو ہدایت کی کہ وہ حکام کو عدالتی احکامات بارے آگاہ کریں قبل ازیں عدالت عالیہ میں پٹیشنر محمد اسحاق نے کونسل محمد عامر خان بھٹہ کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ تحصیل جتوئی ضلع مظفرگڑھ کی رہائشی زیور مائی نے پٹیشنر اور اس کے عزیز و اقارب سے بدلہ لینے کے لیے انھیں قتل کے جھوٹے مقدمہ میں الجھایا مقدمہ کی آڑ میں 8 کنال رقبہ اور ایک لاکھ روپے نقد بھی وصول کیے بعدازاں دوبارہ سماعت کے لیے درخواست دے دی جبکہ مقدمہ کے متعدد گواہ پیش ہو چکے تھے اس مرحلے پر سماعت  رد کی جا سکتی ہے اور نہ ہی دوبارہ انکوائری ہوسکتی ہے۔

مزیدخبریں