فیروزوالا (نامہ نگار) نامعلوم افراد نے نو عمر لڑکے کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد اس کی نعش نہر میں پھینک دی۔ صدر مریدکے پولیس نے مقتول کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال بھجوا دی ۔ چیچوکی ملیاں مریدکے نہر سے نو عمر لڑکے کی نعش ملی‘ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر قریبی علاقوں میں شناخت کیلئے رابطہ کیا مگر اس کی شناخت نہ ہو سکی۔ پولیس نے دوسرے اضلاع کے تھانوں کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
فیروز والا: نوعمر لڑکے کو قتل کرکے نعش نہر میں پھینک دی
Oct 05, 2021