لاہور(نامہ نگار)سی سی پی اولاہور غلام محمود ڈوگر نے گزشتہ روز آج یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام ’’کرائم سین ٹو کورٹ روم‘‘ کے موضوع پر پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کا افتتاح کیا۔تربیتی ورکشاپ میں پولیس کے اٹھارہ ماسٹر ٹرینرز تیار کئے جائیں گے جو دیگر انوسٹی گیشن افسران کو متعلقہ امور بارے تربیت فراہم کریں گے۔سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر نے کہا کہ ہمارے انویسٹی گیشن آفیسرز آج کے کھوجی ہیں۔ لاہور پولیس میں لیگل برانچ کی طرز پر فرانزک برانچ قائم کی جائیگی اوراس مقصد کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ساتھ باقاعدہ معاہدہ کیا جائیگا۔ پنجاب پولیس میں ملزمان کی گرفتاری اور ریکوری کی شرح سب سے زیادہ ہے۔وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم نے تربیتی ورکشاپ کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز اور پولیس دونوں کا انسانی جان بچانے میں اہم کردار اور مضبوط ورکنگ ریلیشن شپ قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پنجاب پولیس کو ٹیکنیکل فرانزک رپورٹس سمجھنے کی تربیت فراہم کریگی۔ وسائل کی کمی کی صورت میں اداروں کو مل کر کام کرنا چاہیے۔لاہور پولیس کوتکنیکی معاونت کی فراہمی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔تربیتی ورکشاپ کے ذریعے فرانزک سائنسز کے حوالے سے لاہور پولیس کی استعداد کار بڑھے گی۔
لاہور پولیس میں لیگل کی طرز پر فرانزک برانچ قائم کی جائیگی
Oct 05, 2021