راولپنڈی(محبوب صابر)ڈنیگی لارواکی افزائش کو روکنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے، ما حولیات کی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران 3افراد کے خلاف مقدمات درج کرا دیئے، 7جگہوں کو سیل کر دیاگیا اور46افراد کو نوٹس جا ری کردیئے گئے،308ٹائروں کی دوکانوں اور327خالی جگہوں کو چیک کیا گیا،ڈپٹی ڈائریکٹرفیلڈ ماحولیات پر وٹیکشن ایجنسی راولپنڈی محمد رفیق کی ہدایات پر انسپکٹروں انعام الحق اور مقبول حسین نے ٹیم کے ہمراہ راولپنڈی شہر اور کینٹ کے علاقوں رینج روڈ ، ڈھوک سیداں ، مدینہ ٹائون ، اعوان ٹائون، نصیر آباد، چکلالہ ، طہماسب آباد ، علامہ اقبال کالونی ، ڈھوک مستقیم سمیت دیگر علاقوں میں واقع 327 کھلی جگہوں،308ٹائروں کی دوکانیں چیک کیں ، تاکہ معلوم ہو سکے کہاں کہاں ڈینگی لاروا کی افزائش ہو رہی ہے ٹیموں نے عملے کے ساتھ ہر جگہ کا باریک بینی سے معائنہ کیا، اس دوران ٹیموں نے10جگہوں پر ہونے والی خلاف ورزیوں کو پکڑ لیا جن کو متعدد مرتبہ تنبیہ کی گئی تھی کہ وہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور جگہ کو صاف ستھرا رکھیں لیکن انہوں نے اس طرف کوئی توجہ نہیں ،ڈپٹی ڈائریکٹر محمد رفیق نے بتایا کہ ڈینگی کے حوالے سے حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور جو بھی خلاف ورزی کرے گااس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ٹیموں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کر رہی ہیں۔