راولپنڈی (جنرل رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے، ورکرز کنونشن،ضلعی شوریٰ اور پروفیسر عبدالرحمن مرحوم کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کپتان اورنادیدہ حکمران قوم کے مجرم ہیں،انصا ف واشنگ مشین کے ذریعے بددیانت اشرافیہ کی فوج تحریک انصاف میں شامل کی گئی اب انصاف واشنگ مشین کی موٹرجل کرراکھ کا ڈھیربن چکی۔قوم 70برسوں سے باریاں لینے والے لٹیروں کوایک بارپھرآزمانے کی بجائے جماعت اسلامی کی دیانتدارقیادت کاساتھ دے۔