صحابہ و اہلبیت و امہات المومنین کی توہین برداشت نہیں،معاویہ اعظم طارق 


اسلام آباد(خبر نگار)پارلیمانی لیڈر پاکستان راہ حق پارٹی رکن پنجاب اسمبلی مولانا معاویہ اعظم طارق نے کہا ہے کہ حکومت ریاست مدینہ کا خاکہ واقعی چاہتی ہے تو مولانا اعظم طارق کے شریعت بل سے رہنمائی لے، افغانستان کی بدلتی صورتحال کے بعد ثابت ہوگیا حامد کرزئی و اشرف غنی بھارت نواز تھے، پاکستان کو اندرونی سطح پر فرقہ واریت کا شکار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے یہ بات رکن پنجاب اسمبلی معاویہ اعظم طارق نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کی ،انہوں نے کہا کہ سی پیک کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے صحابہ کرام و امہات المومنین کی توہین تسلسل سے کروائی جارہی ہے تاکہ ملک کو فسادات میں جھونکا جاسکے صحابہ کرام و اہلبیت عظام و امہات المومنین کی توہین سب سے بڑی دہشتگردی ہے توہین صحابہ پر دہشتگردی کی دفعات لگائی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن