ٹنڈوالہ یار(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری و وزیر اعلی سندھ کے مشیر خاص اور ویرجی کوہلی اور وقار مہدی نے کہا ہے کہ سید خورشید شاہ پارٹی کے بنیادی کارکن ہیں وہ کہیں نہیں جارہے ہیں وہ آج بھی پی پی پی کے جھنڈے کے سائے تلے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس میں منعقدہ کھلی کچہری کے خطاب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جیل میں کوئی بھی ملاقات کرسکتا ہے ، ملاقات کرنا کوئی جرم نہیں ہے وہ گزشتہ دو سال سے بڑی بردباری سے بڑی دلیری سے پی پی پی کا جھنڈا لیے کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور بلاول بھٹو کی خواہش ہے کہ عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کریں، انہوں نے کہا کہ پی ٹی کے لوگوں پر مختلف نوعیت کے کیسیز ہیں اور وہ کھلے عام گھوم رہے ہیں ان پر کوئی قد غن نہیں لگایا جاتا، وقار مہدی اور ویرجی کوہلی نے کہا کہ آج کی کھلی کچہری میں عوام کے مسائل غور سے سنے ہیں اور ہم نے مقامی افسران کو واضح کردیا ہے کہ اگر انہوں نے عوام کے مسائل نہ حل کئے تو وہ بی اپنی سیٹوں پر نہیں ہوں گے۔ کھلی کچہری میں پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری، دوست علی جیسر، مولا بخش تھیبو، آفتاب خانزادہ بھی شریک ہوئے ،پیپلز پارٹی کے محمد صالح، غلام قادر، محمد رمضان، جاوید جمانی سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔وقارمہدی نے کہاکہ لوگوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے،عوامی شکایات پر افسران کی کارکردگی جانچنے کیلئے کھلی کچہریاں منعقد کی گئی ہے، کھلی کچہری میں ملنے والی شکایت کا ازالہ کیا جائے گاجو افسران کام نہیں کرسکتے ان کی خدمات کی کوئی ضرورت نہیں ہے،کھلی کچہری کی رپورٹ 14 دن بعد واپس اسی جگہ سے لی جائے گی۔