پاکستان:کورونا کی چوتھی لہر مزید 54 جانیں لے گئی، 24 گھنٹوں میں  1 ہزار 308 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 12 لاکھ 52 ہزار 656 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 27 ہزار 947 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1 ہزار 308 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 54 مزید شہری انتقال کر گئے۔ 
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48ہزار907 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 96 لاکھ 39 ہزار52 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 2.67فیصد رہی۔
ملک بھر میں کورونا کے 3 ہزار 110 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پنجاب میں وائرس سے 4 لاکھ 33 ہزار 687 افراد متاثر جبکہ 12 ہزار 710جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں 4لاکھ 60ہزار748کورونا کیسز اور 7 ہزار 442اموات رپورٹ ہوئیں۔


خیبر پختونخوا میں کورونا سے 1لاکھ 74 ہزار 841افراد متاثر جبکہ 5 ہزار 593جاں بحق ہوئے۔ بلوچستان میں 32 ہزار 992 کیسز اور 349اموات رپورٹ ہوئیں۔ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 334افراد کورونا سے متاثر جبکہ 186جاں بحق ہوئے۔
آزاد کشمیر میں 34 ہزار 253افراد کورونا سے متاثر جبکہ 738جان کی بازی ہار گئے۔ اسلام آباد میں وائرس سے 1لاکھ 5 ہزار 801افراد متاثر جبکہ 929انتقال کر گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 45 ہزار 826ہو گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 1 ہزار 634مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 11 لاکھ 78 ہزار 883 ہوگئی۔ گزشتہ 1 روز میں شرحِ اموات 2.2 فیصد رہی۔

ای پیپر دی نیشن