امریکی ریاست ایریزونا میں ٹرین میں فائرنگ،ایک پولیس ایجنٹ ہلاک ،2زخمی

امریکی ریاست ایری زونا کے شہر ٹکسن میں ٹرین میں فائرنگ سے پولیس ایجنٹ ہلاک اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ایری زونا کے شہر ٹکسن میں مسافر ٹرین میں فائرنگ اس وقت کی گئی جب ٹکسن پولیس کی جانب سے ٹرین میں معمول کی چیکنگ جاری تھی۔ ٹکسن پولیس ٹرین میں موجود مسافروں سے منشیات، غیر قانونی اسلحہ اور رقم سے متعلق جانچ پڑتال کر رہے تھے۔اسی اثنا میں ملزمان نے پولیس اہلکاروں کو قریب دیکھ کر خطرہ محسوس کیا اور ایک دم فائر کھول دیا، جس سے ایک پولیس ایجنٹ ہلاک  اور 2 اہلکارزخمی ہوگئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈرگ ڈیلر ہلاک جبکہ دوسرے کو گرفتار کرلیا گیا۔ فائرنگ سے ٹرین میں موجود تمام مسافر محفوظ رہے۔ ٹرین میں ڈیڑھ سو افراد سوار تھے جسے خالی کرا لیا گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سواٹ ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی اور ٹرین کو قریبی اسٹیشن پر روک لیا گیا۔ پولیس چیف کرس میگنس کے مطابق زخمی پولیس اہل کار کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ای پیپر دی نیشن