آسٹریلوی سیاستدان ڈومینک پیروٹیٹ نیو ساﺅتھ ویلز کے 46 ویں وزیر اعظم منتخب ہو گئے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست نیو ساﺅتھ ویلز کی حکمران جماعت نے منگل کو ڈومینک پیروٹیٹ کو ریاست کا 46 واں وزیر اعظم منتخب کر لیا ۔ ڈومینک پیروٹیٹ(جو نیو ساﺅتھ ویلز کے سابق وزیر خزانہ رہ چکے ہیں)نے وزیر منصوبہ بندی روب سٹوکس کے مقابلے میں 39 ووٹ حاصل کر کے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ لبرل پارٹی کا پارلیمانی لیڈر اور نیو ساﺅتھ ویلز کا وزیر اعظم منتخب ہونا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے ۔انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف سابق وزیر اعظم گلیڈس بریجیکلیان کی کاوشوں کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی انسداد کورونا وائرس مہم جاری رکھیں گے ۔