اسلام آباد میں پاکستان میڈیکل کمیشن کے باہر ینگ ڈاکٹرز اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا ہے۔ پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج، شیلنگ، ایک دوسرے پر پتھراو بھی کیا گیا۔پی ایم سی کے باہراحتجاج کرنے والے ینگ ڈاکٹرز نے عمارت میں داخل ہونے کی کوشش ہے۔
پولیس کے روکنے پر تصادم ہو گیا۔مظاہرین نے پی ایم سی کے سامنے دونوں جانب کی روڈ بلاک کر دی۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور مظاہرین پر لاٹھی چارج بھی کیا۔کچھ پولیس اہلکار مظاہرین کے ہتھے چڑھ گئے اور انہوں نے بھی خوب دھلائی کی،پولیس اور ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے ایک دوسرے پر پتھراو بھی کیا گیا۔
احتجاج کرنے والے کئی ڈاکٹرز کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ بعد میں ڈاکٹرز کو منتشر کر کے روڈ ٹریفک کیلئے کھول دی گئی۔