بھارت میں پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔بھارت میں منگل کو پٹرول 25 پیسے اور ڈیزل 30 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیاجس سے پہلی بار پٹرول 111 روپے اور ڈیزل 100 روپے فی لیٹرسے تجاوز کر گیا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسلسل چار دن کے اضافے کے بعد پیر کو ان دونوں مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی لیکن منگل کوپھر اضافہ کیا گیا جس ان کی قیمتیں اب تک کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ بھوپال میں پٹرول111.14روپے اور ڈیزل100.05روپے فی لیٹر،ممبئی میں پٹرول108.67روپے اور ڈیزل98.80روپے فی لیٹر،حیدرآباد میں پٹرول 106.77روپے اور ڈیزل 99.37روپے فی لیٹر ، نئی دہلی میں پٹرول 102.64 روپے اور ڈیزل 91.07 روپے فی لیٹرہوگیا۔بھارت میں گزشتہ ایک ہفتے میں پٹرول 1.24 پیسے اور ڈیزل گزشتہ 10 دنوں میں 2.45 روپے فی لیٹر مہنگا ہوچکا ہے۔
بھارت،پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
Oct 05, 2021 | 15:21