دنیائے کرکٹ کے کامیاب کپتان عمران خان نے زندگی کی 69اننگز کھیل لیں

دنیائے کرکٹ کے کامیاب کپتان، آل راﺅنڈر اور عالمی چیمپئن بننے والے عمران خان نے زندگی کی 69 اننگز کھیل لیں، آئی سی سی سمیت پرستاروں نے مبارکباد دی۔پانچ اکتوبر 1952کو پنجاب کے ضلع میانوالی میں پیدا ہونے والے عمران خان کو کرکٹ سے محبت گویا گھٹی میں ملی، کزنز کو اسٹار بنتا دیکھ کر شوق جنون میں بدلا، لاہور اور پھر انگلینڈ میں تعلیم کے ساتھ خوب کرکٹ کھیلی۔تین جون 1971کو انگلش سرزمین پر ٹیسٹ ڈیبیو کیا، اٹھاسی ٹیسٹ میچز میں 3807رنز بنائے، 6 سنچریز، 18 ففٹیز بھی شامل ہیں، 362 بلے بازوں کو طوفانی بولنگ کا شکار بھی بنایا۔ اکتیس اگست 1974 کو کیرئر کا پہلا ون ڈے کھیلا، 175 میچز میں 3709 رنز جوڑے، ایک سنچری اور 19 نصف سنچریز بھی ریکارڈ بک میں شامل، 182 وکٹیں بھی اڑائیں۔

ای پیپر دی نیشن