ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ گنے کی نئی اقسام کی کاشت سے پاکستان میں چینی کی پیداوار میں 4فیصد تک اضافہ کیاجاسکتاہے جبکہ جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے استعمال سے پاکستان کو دنیا میں گنا پیداکرنے والاسب سے بڑا ملک بنانے میں بھی مددمل سکتی ہے نیز کمادکی بمپرکراپ کے حصول کے لئے کی جانیوالی تحقیق کے ثمرات کاشتکاروں تک پہنچانے کے مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے دوران ملاقات''اے پی پی''کوبتایا کہ جدید تحقیق کے مطابق اگررجرکے ذریعے گہری کھیلیاں بناکر کماد کاشت کی جائے تو بہاریہ فصل کی فی ایکڑ پیداوار 840من جبک ستمبرکاشتہ فصل سے پیداوار 1150من فی ایکڑ حاصل ہوسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں گنے کی اوسط پیداوار 565من فی ایکڑ کے قریب ہے جبکہ ترقی پسندکاشتکار1500من فی ایکڑ پیداوار حاصل کررہے ہیں۔