موجودہ موسم میں انار کے پودوں پر ضرررساں کیڑوں کے حملے کا خدشہ رہتاہے ، زرعی ماہرین

زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ چونکہ موجودہ موسم میں انار کے پودوں پر انارکی تتلی' سکیلز' سفیدمکھی 'پھل کی مکھی اور دیگر ضرررساں کیڑوں کے حملے کا خدشہ رہتاہے لہذاکاشتکار اورباغبان ضرررساں کیڑوں پرخصوصی توجہ رکھیں اور کسی بھی قسم کے حملہ کی علامات ظاہرہوتے ہی فوری طورپر تدار کی وحفاظتی اقدامات کو یقینی بنایاجائے۔ انہوں نے بتایا کہ سکیلزاور سفیدمکھی پتوں سے رس چوس کر فصل کوکمزور کرنے کیساتھ ساتھ اپنے جسم سے فاسدمادے خارج کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سکیلزاور سفیدمکھی کے کیمیائی تدارک کے لئے باغبان کا رگو سلفان 20ای سی کی اڑھائی ملی لیٹرمقدار فی لیٹرپانی میں حل کرکے سپرے کریں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...