نیب آرڈیننس میں حق ضمانت بھی دیا جائے گا: مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان

وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا ہے کہ نیب آرڈیننس میں حق ضمانت بھی دیا جائے گا جو گزشتہ 1999 کے نیب آرڈیننس میں نہیں تھا۔نجی نشریاتی ادارےسے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ '1999 میں نیب آرڈیننس بنے اور اب اس میں پہلی مرتبہ بہت بڑی اصلاح لائی جارہی ہے'۔انہوں نے بتایا کہ 'آرڈیننس میں خاص بات یہ ہے کہ چیف جسٹس کی مشاورت کے بعد پہلے نیب میں صرف سیشن جج تعینات کیے جاسکتے تھے اور اب اس میں تبدیلی لاتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج اور سابق جج صاحبان بھی لگائے جاسکیں گے.ان کا کہنا تھا کہ 'اس میں ایک اور اصلاح یہ بھی کی گئی ہے کہ پراسیکیوشن کو کیسے شفاف بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ 'چیئرمین نیب کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ کے جج کو ہٹانے جیسے طریقہ کار ہی پر عمل کیا جائے گا اور سپریم جوڈیشل کونسل اس کا متعلقہ ادارہ ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن