وزیر اعظم عمران حان نے کہاہے کہ کم قیمت ہاوسنگ کے منصوبے حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں،حکومت قرضہ جات کی فراہمی میں مزید آسانی پیدا کرنے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے،ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے چیئرمین نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی لیفٹینینٹ جنرل(ر) انور علی حیدر سے گفتگو کررہے تھے جنھوں نے ان سے ملاقات کی ،ملاقات میں اتھارٹی کے تحت کم قیمت ہاوسنگ کے جاری منصوبوں پر گفتگو کی گئی جبکہ وزیر اعظم کو اس بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا گیا کہ کامیاب پاکستان کے تحت بنکوں سے قرضوں کے حصول میں مزید آسانی آئے گی،وزیرِ اعظم نے جاری منصوبوں کی معینہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
کم قیمت ہاوسنگ کے منصوبے حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں.وزیراعظم
Oct 05, 2021 | 23:11